پنڈی بھٹیاں میں دکان کی زیادہ گہرائی میں کھدائی کرنے پر پرانی مورتیاں نکل آئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پنڈی بھٹیاں میں دکاندار نے نئی دکان کی تعمیر کیلئے مزدور لگا رکھے تھے، اس دوران زیادہ گہرائی میں کھدائی کی تو مزدوروں کے بیلچے سخت چیزوں سے ٹکرائے۔ فوری طور پر دکاندار کو بتایا گیا جس نے آ کر اپنی نگرانی میں مزید کھدائی کروائی تو وہ سخت چیزیں کچھ اور نہیں مگر ہندوؤں کی مورتیاں تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ تقسیم ہند سے پہلے اس جگہ پر مندر موجود تھا، نکالی گئی مورتیاں اچھی حالت میں ہیں اور انہیں محفوظ طریقے سے دفن کیا گیا تھا۔
