Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی قومی ٹیم کو تاریخی فتح پر مبارکباد

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے سری لنکا کے خلاف کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا۔گرین شرٹس نے میچ کے ساتھ ساتھ پوری قوم کے دل جیت لیے۔ شاندار پرفارمنس۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے محمد رضوان اور عبداللّٰہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا۔پاکستان نے سری لنکا کو ورلڈ کپ میں مسلسل 8ویں بار شکست سے دوچار کیا، گرین شرٹس نے 345 رنز کا بڑا ہدف 48 اعشاریہ 2 اوورز میں حاصل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

20 − 13 =