افغانستان میں پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق زلزلہ افغانستان کے مغربی حصے میں آیا جہاں لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بتایا گیا ہے کہ زلزلہ ہرات سے 10 کلومیٹر دور آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ افغانستان میں چند روز قبل آنیوالے زلزلے سے 4 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
