Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

عمارت گرنے سے مزدور ملبے میں دب گئے، اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہو گئی

کراچی میں عمارت گرنے سے ایک راہ گیر سمیت کئی مزدور ملبے میں دب گئے، اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی شاہ فیصل کالونی میں عمارت گرنے سے بھاری ملبہ کام میں مصروف مزدوروں پر آ پڑا جس کی زد میں کئی مزدور آ گئے۔ حادثے میں پہلے ایک مزدور کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی تاہم بعد میں مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت 55 سالہ حسن علی، 30 سالہ محمد انور اور 37 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی ہیں جن میں ایک راہ گیر بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

17 + 15 =