پتوکی: دوست نے ہی دوست کو اغواہ کر کے پیسے چھین لیے اور تشدد کی ویڈیوشوشل میڈیا پر وائرل کردی ڈی ایس پی سركل پتوکی محمد عرفان اکبر بٹ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا مقدمہ درج
پتوکی اسماعیل ٹاؤن میں اویس نامی شخص کو اس کے دوست احمد ڈوگر ، وسیم میئو کالی ترکھان،فرحان ،اور رانا علی نے گھر سے اغواء کر کے نامعلوم جگہ پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا ، جیب سے 27 ہزار روپے ،ایک نوکیا موبائل پسٹل کی نوک سے چھین لیاگیا۔اور تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ڈی ایس پی سركل پتوکی محمد عرفان اکبر بٹ نے واقعہ کا نوٹس لے کر مقدمہ درج کر کروا دیا فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دہیے۔
