Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ایف آئی اے، کسٹم ٹھیک کام کر رہے ہوتے تو فوج سے مدد نہ لینا پڑتی،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت نے کرنسی کی غیر قانونی منڈی پر ہاتھ ڈالا ہے، ماضی کی حکومتوں نے کرنسی سمگلنگ پرفوکس نہیں کیا تھا، اگرایف آئی اے، کسٹم ٹھیک کام کر رہے ہوتے تو فوج سے مدد نہ لینا پڑتی۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا ایک انٹرویو میں لیگی قائد نواز شریف کی واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ نوازشریف تین بار وزیراعظم رہے اور بڑی جماعت کے سربراہ ہیں، ان کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے ہوں گے، اگر کسی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ ملنا چاہتا ہے تو کیوں نہیں ملیں گے، کیسز کے حوالے سے سوالات تو اٹھتے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کسی بھی سیاسی جماعت کو جوائن کرنے کا سوچا بھی نہیں، کسی بھی سیاسی جماعت کوجوائن کرنا میرا بطور شہری حق ہے، اس حوالےسے کوئی قانونی قدغن نہیں ہے، مدت ختم ہونے کے بعد ہوسکتا ہے کوئی پارٹی جوائن کروں یا نئی پارٹی بناؤں، نومئی مقدمات بارے کہا کہ یہ ایک قانونی عمل ہے، اس قانونی عمل سے اگر کسی کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے گا تو قانون کا عمل ہوگا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف شواہد عدالت میں پیش کئے گئے ہیں، عدالت میں معاملات چل رہے ہیں، عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا سب کے سامنے آجائے گا، ہمارا فوکس یہ نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کتنے شواہد پیش ہوئے، 2013ء اور2018ء میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، پی ٹی آئی کو اس لئے ووٹ دیا تھا کہ ہسپتال، سکول، کالجز بہتر ہوں گے، میں نے ووٹ اس لئے نہیں دیا تھا کہ جی ایچ کیو پر جاکرحملہ کر دیں۔سائفر ریاست کی پراپرٹی ہوتا ہے، سائفر کو کسی بھی مقصد کے لئے استعمال کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، کیا یہ معاملہ خلاف قانون ہے یا نہیں فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، آزاد اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

five + 5 =