Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

نیب نے پیراگون ریفرنس میں خواجہ برادران کو بےگناہ قرار دیدیا

نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں بےگناہ قرار دے دیا۔نیب رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف کرپشن کےشواہد نہیں ملے لہٰذا خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس پرمزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی عزیز بھٹی ٹاؤن سےمنظوری ہوچکی ہے، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی ایل ڈی اے سے منظوری نہیں ہوئی لہٰذا ایل ڈی اے بطور ریگولیٹر چھوٹی موٹی شکایات کا ازالہ کرے۔نیب نے استدعا کی کہ پیراگون ریفرنس ایل ڈی اے کو بھجوا دیا جائے۔لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی استدعا پر ریفرنس ایل ڈی اےکو بھجوادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

12 + eighteen =