بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ جس کے خاندان کے 300 افراد اسرائیل میں پھنس گئے

بھارتی ٹی وی کی اداکارہ مدھرا نائیک کے خاندان کے 300 افراد اسرائیل میں پھنس گئے،بھارتی میڈیا کے دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ مدھرا نائیک نے کہا کہ میرے والد کا تعلق مذہب سے ہے جبکہ میری والدہ اسرائیلی ہیں، اسی وجہ سے اسرائیل میں ہمارے خاندان کے کافی افراد رہائش پذیر ہیں’. مدھرا نائیک نے کہا کہ ‘اسرائیل فلسطین کشیدگی کے دوران میری کزن اور بہنوئی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس وقت میرے خاندان کے تقریباً 300 افراد اسرائیل میں پھنسے ہوئے ہیں’۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر یہ ظاہر نہیں کرسکتی کہ میرے خاندان کے کون کونسے افراد اسرائیل میں پھنسے ہوئے ہیں اور نہ ہی یہ بتا سکتی ہوں کہ وہ اسرائیل کے کس شہر میں ہیں’۔اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ نشرت بھروچا حماس کے آپریشن طوفان الاقصی کے دوران اسرائیل میں پھنس گئی تھیں، نشرت بھروچا ‘حائفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول’ کے لیے اسرائیل گئی تھیں۔ بالی ووڈ اداکارہ نے خود کو اسرائیل کے ایک تہہ خانے میں محفوظ کیا تھا، بعدازاں نشرت بھروچا کو بحفاظت ممبئی پہنچا دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں