Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

جیل میں قید چیئرمین تحریک انصاف سے وکلاء اور ذاتی معالج کی ملاقات، صحت کا جائزہ لیا

جیل میں قید چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وکلاء اور ذاتی معالج نے ملاقات کی جس کے دوران ان کی صحت کا جائزہ لیا۔ نجی ٹی وی کےمطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات میں وکلاء نے مختلف کیسز سے متعلق بریف کیا اور مشاورت بھی کی۔ قانونی ٹیم میں بیرسٹر علی ظفر، گوہر خان ، عمیر نیازی اور محمود خان شامل ہیں۔ملاقات کرنے والوں میں عمران خان کے معالج ( فزیو تھراپسٹ) ڈاکٹر عاصم یونس بھی موجود تھے جنہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔ جیل انتظامیہ نے بھی تصدیق کی کہ فزیو تھراپسٹ نے عمران خان کی صحت کا جائزہ لیا اور انہیں ضروری ہدایات دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

4 × two =