آتش گیر مواد سے بھرا ٹینکر کلر کہار کے قریب موٹروے پر الٹ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان موٹروے نے بتایا کہ ٹینکر میتھینول سے بھرا ہوا ہے، جو دوران سفر حادثے کا شکار ہو گیا۔ موٹروے پولیس نے فوری طور پر فائربریگیڈ اور ایمبولینس کو طلب کر کے صورت حال کو کنٹرول کر لیا۔حادثے میں کسی قسم کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔
