خواتین کے لیے نئی پریشانی، کاسمیٹکس بھی پہنچ سے باہر ہونے کا امکان

کسٹمز ویلیوز میں اضافے کے سبب درآمد شدہ کلر کاسمیٹکس مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی کی طرف سے کلرکاسمیٹکس کے تمام غیرملکی ہائی اینڈ برانڈز نئی کسٹمز ویلیوز طے کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ویلیوایشن رولنگ (1809آف 2023) میں بتایا گیا ہے کہ کلرکاسمیٹکس کی کسٹمز ویلیوز کا تعین کسٹمز ایکٹ 1969ءکے سیکشن 25اے کے تحت کیا گیا تھا۔ تاہم مختلف سٹیک ہولڈرز کی طرف سے درخواست کی گئی کہ کسٹمز ویلیوز کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق کیا جائے۔ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اس درخواست پر کسٹمز ویلیوز پر نظرثانی کی گئی ہے اور اسے دورحاضر کی عالمی مارکیٹ کے ہم آہنگ کیا گیا، جس پر ویلیوز میں کمی ہونے کی بجائے پہلے کی نسبت اضافہ ہو گیا۔ نئی کسٹمز ویلیوایشن کے لیے ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے مارکیٹ سروے بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں