احمد آباد میں پاک بھارت میچ کے جعلی ٹکٹس فروخت ہونے لگے ہیں، بھارتی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹکٹ بیچنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت کے جعلی ٹکٹ 25 گنا مہنگے داموں پر فروخت ہو رہے ہیں، احمد آباد میں ہوائی جہازوں کے کرایوں میں بھی 4 گنا اضافہ دیکھا گیا ہے البتہ بھارتی ریلوے نے ممبئی اور احمد آباد کے درمیان 2 سپر فاسٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاک بھارت میچ کے دن شہر میں سکیورٹی خدشات کے باعث ڈرونز کے اڑانے پر مکمل پابند ی لگائی گئی ہے جبکہ میچ والے دن 11 ہزار سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
