Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قطری مسلح افواج کے چیف کی ملاقات

قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النبیط نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النبیط نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج قطری مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے، قطری چیف آف سٹاف نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

five × four =