مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور عائشہ سیف میں طلاق ہوگئی

چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور عائشہ سیف میں طلاق ہوگئی ۔تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر جنید صفدر اور عائشہ سیف کی طلاق کی خبریں گردش کررہی تھیں مگر اب جنید صفدر نے عائشہ سیف کو طلاق کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

جنید صفدر نے لکھا کہ میری طلاق کے حوالے سے چلنے والی خبریں سچ ہیں، یہ انتہائی نجی معاملہ ہے اس لیے میری میڈیا سے درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں۔جنید صفدر نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے اس فیصلے سے ہم دونوں کو سکون ملے گا انشاءاللہ، اس بارے میں مزید کچھ نہیں بولوں گا۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ عائشہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں