جو بائیڈن کا اماراتی صدر سے رابطہ، اسرائیل پر حماس کے حملوں کی مذمت

امریکی صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں حماس کے اسرائیل پر حملوں کی مذمت کی ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے اپنے اماراتی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ گفتگو میں صدر جو بائیڈن نے حماس کے اسرائیل پر حملوں کی مذمت کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ضرورت مندوں تک انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں