شہبازشریف نے کسی پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی، (ن) لیگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی طرف سے ایف آئی آر درج کرانے کی سختی سے تردید کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کی اطلاع ملتے ہی شہباز شریف نے سی سی پی او سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا،شہباز شریف کی گاڑی روکنے والے افراد پر ایف آئی آر شہباز شریف نے ختم کرائی تھی،شہباز شریف کے واضح کرنے کے بعد ایف آئی آر خارج کر دی گئی تھی. مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ شہباز شریف نے گاڑی روکنے والے افراد کو اگلے روز اپنے گھر بلایا، انہیں عزت دی، ان کی بات تسلی سے سنی اور مسئلہ حل کرایا ،اس واقعے کو جان بوجھ کر پراپیگنڈے کے لئے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں