خصوصی افراد کیلئے سہولیات سے متعلق درخواست؛ جسٹس انوار حسین نے درخواست چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے کاروباری، سرکاری عمارات میں خصوصی افراد کیلئے سہولیات سے متعلق درخواست چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کاروباری، سرکاری عمارات میں خصوصی افراد کیلئے سہولیات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس انوار حسین نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی،جسٹس انوار حسین نے درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی،جسٹس انوار حسین نے کہاکہ اسی نوعیت کے کیسز جسٹس جواد حسن سن رہے ہیں،مناسب ہے کہ کیس بھی جسٹس جواد حسن کو سماعت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں