Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آج جمعے سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں آج (جمعے) سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ اگلے پانچ روز تک جاری رہےگا۔رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہےکہ بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ پیشگی اقدامات کرے، بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ اور برف باری کا امکان ہے جب کہ بارشوں سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

one × 2 =