انٹرنیشنل کراٹے چیمپیئن شپ ، جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پنجاب، پاکستان ٹیم جاپان روانہ ہو گئی

انٹرنیشنل کراٹے چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پنجاب، پاکستان ٹیم جاپان روانہ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کراٹے چیمپیئن شپ 13 سے 10 اکتوبر تک ٹوکیو جاپان میں منعقد ہورہی ہے ،پاکستانی سکواڈ میں بلیک بیلٹ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ انسٹرکٹرز شرکت کرینگے۔ اس موقع پر چئیرمین جے کے اے پنجاب پاکستان رانا مزمل نے کہا کہ کھلاڑی اور آفیشلز بین الاقوامی مقابلوں میں انٹرنیشنل ڈان گریڈنگ اور ریفری ججز کورس میں شرکت کرینگے، پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر کھیل کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں