فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی رپورٹنگ کرتے ہوئے خاتون رپورٹر رو پڑیں

غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی رپورٹنگ کرتی ترک خبر ایجنسی کی رپورٹر جذبات پر قابو نہ رکھ سکی۔رپورٹ کے مطابق خاتون رپورٹر جب اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بننے والے معصوم فلسطینی بچوں اور شہریوں کی حالت زار بتا رہی تھیں، تو انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی ایمبولینس نہیں، کوئی پیشہ ورعملہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے زخمیوں کو خود پرائیوٹ گاڑیوں میں لے کر ہسپتال پہنچا رہے ہیں۔اس موقع پر خاتون رپورٹر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور فلسطینیوں کی حالت زار پر رو پڑیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں