ایرانی وزیر خارجہ کی غزہ پر وحشیانہ حملے نہ روکنے پر اسرائیل کو دھمکی

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر حملے نہ روکے تو جنگ میں نیا محاذ کھل سکتا ہے۔نجی ٹی وی کےمطابق ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ کی ناکہ بندی اسرائیل کے طویل عرصے سے جاری جنگی جرائم میں شامل ہیں اور اس کے نتیجے میں خطے میں نیا جنگی محاذ کھلنا ممکنہ حقیقت ہے۔اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ فضائی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1500 سے بڑھ گئی جن میں 500 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیل مسلسل حملے کرتے ہوئے فلسطینیوں کو غزہ خالی کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ نے اسرائیل سے فلسطینیوں کو غزہ خالی کرنے کی دھمکی واپس لینے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں