حکومت نے ایف بی آر کے گریڈ 17تا22کے 305افسران کو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق 140فیصد ہیڈکوارٹر الاؤنس صرف ایف بی آر میں تعینات افسران کو ملے گا، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے الاؤنس فراہمی کی منظوری دیدی. ایف بی آر افسران کو الاؤنس کی فراہمی کا اطلاق یکم نومبر 2023سے ہو گا، وزیراعظم آفس کی جانب سے سمری منظوری کے بعد واپس بھجوا دی گئی۔
