ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ایجنسی) کے انسپکٹر سمیت اہلکاروں پر مشتمل اغواء کار گروہ کا انکشاف ہوا ہے جس نے شہری کو اغوا ءکر کے 3 کروڑ روپے تاوان وصول کیا۔نجی ٹی وی ” کے مطابق ایف آئی اے انسپکٹر وقاص نے سب انسپکٹر مصدق اور حمزہ سے مل کر ہری پور سے شہری ماجد کو مبینہ طور پر اغواء کیا۔ اغواء کار گروہ شہری ماجد کو 2 روز تک یرغمال بنا کر لاہور میں گھماتا رہا۔ ایف آئی اے کا اغواء کار گروہ غیر قانونی کارروائی کے دوران ایک اعلیٰ افسر سے بھی رابطے میں رہا۔بتایا گیا ہے کہ انسپکٹر وقاص سب انسپکٹر مصدق لاہور سے انچارج کو بتائے بغیر ہری پور گئے۔ ایف آئی اے افسران نے آفس محرر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کی خصوصی اسائنمنٹ پر جانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم افسر نے رپورٹ میں واقعہ حقیقی طور پر پیش آنا اور درست قرار دے دیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل احمد جہانگیر اسحاق نے بتایا کہ واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
