جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ چودھری پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چودھری پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چودھری پرویز الٰہی کو ڈیوٹی جج کے سامنے پیش کیا گیا، اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث پرویز الٰہی کو ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ کیا پرویز الٰہی کی حد تک چالان عدالت جمع ہو گیا؟اے ٹی سی عدالتی عملہ نے کہاکہ پرویز الٰہی کی صرف جوڈیشل ریمانڈ کی توسیع کرنی ہے،تفتیشی افسر نے کہاکہ پرویز الٰہی کی حد تک چالان آ گیا ہے ، نوٹس بھی ہو گیا ہے،ڈیوٹی جج نے کہاکہ شریک ملزمان کیساتھ ہی پرویز الٰہی کی بھی اگلی تاریخ رکھ لیتے ہیں،عدالت نے پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں