کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالی 2 بچوں کی ماں ہسپتال میں دم توڑ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ سبزی لینے کیلئے گھر سے نکلی تھیں کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر وہ اور ان کے بچے زخمی ہو گئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ خاتون کو بچوں سمیت ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھیں مگر جانبر نہ ہو سکیں اور دم توڑ گئیں۔ ماں کی موت کی خبر 2 بچوں پر قیامت بن کر گری جو نہ جانے کس کے جھگڑے میں کس کی چلائی گولی کا نشانہ بن گئی اور ساری زندگی شدید کرب سے 2 بچے گزرتے رہیں گے مگر ماں اب کہاں ملے گی۔
