خاتون کو اکیلا دیکھ کر اوباش شخص گھر میں داخل ہو گیا مگر پھر اس کے ساتھ ایسی ہوئی کہ۔۔.

نوشہرہ میں خاتون کو گھر میں اکیلا دیکھ کر خراب نیت سے داخل ہونے والے شخص کو اہل محلہ نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر علاقہ بھرمیں رسوا کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق انسانی بھیس میں درندے نے وادی سون نوشہرہ میں خاتون سے زیادتی کی کوشش کر ڈالی مگر خاتون نے شور مچا کر اہل محلہ اکٹھے کر لئے۔ بتایا گیا ہےکہ اوباش شخص گھر میں اکیلی خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا اور زیادتی کی کوشش کی مگر خاتون خوفزدہ نہ ہوئی اور موقع ملنے پرشور مچا دیا۔اہل محلہ گھر میں داخل ہو گئے اور ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، سب نے مار مار کر بھرکس نکال دیا اور جوتوں کے ہار پہنا کر علاقہ بھر میں کالا منہ کر کے پھراتے رہے اور لوگ اسے پہچنا کر لعن طعن کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں