Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کردیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کردیا۔الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن تنازع سے متعلق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا جبکہ تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا گیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کا کوئی پارٹی عہدیدار نہیں، آل پاکستان مسلم لیگ کا اب کوئی وجود نہیں،اے پی ایم ایل کی جانب سے 4 سال سےاثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہیں کروائی گئیں، آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کیا جاتا ہے۔اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب اب مختص ہونے کیلئے دستیاب ہے۔ واضح رہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کو پرویز مشرف نے 2010 میں قائم کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

12 + eleven =