مانسہرہ میں گھر پر آسمانی بجلی گر گئی جس سے گھر میں موجود 2 افراد بُری طرح جھلس گئے، تڑپ تڑپ کو چل بسے، جانور بھی نہ بچے۔نجی ٹی وی کےمطابق بھونجہ کے علاقے میں گھر میں 2 افراد معمول کے کاموں میں مشغول تھے کہ زور دار دھماکے سے آسمانی بجلی گر گئی اوردونوں افراد بری طرح جھلس کر چل بسے۔ گھر کے مویشی باڑے میں موجود 7 بکریاں اور گائے بھی بری طرح جل گئیں ۔
