ورلڈکپ،پاکستان نے بھارت کے خلاف 102 رنز بنا لیے، دو کھلاڑی آوٹ

ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا نریندر مودی سٹیڈیم میں جاری ہے جس دوران پاکستان نے بھارت کے خلاف 19اوورزمیں دو وکٹوں کے نقصان پر 102رنز بنا لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شفیق 41 رنز کے مجموعے پر محمد سراج کی گیند پر 20 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔عبداللہ شفیق کے بعد بابراعظم نے میدان سنبھالا لیکن ان کے ساتھ موجود امام الحق بھی لمبی اننگ کھیلنے میں کامیاب نہیں ہو پائے، وہ 73 رنز کے مجموعے پر 12 ویں اوور کی تیسری گیند پر ہردیک پانڈیا کی گیند پر کٹ مار کر سکور بنانے کی کوشش کر رہے تھے کہ سلپ پر کیچ آوٹ ہو گئے، امام الحق نے 38 گیندوں پر 36 رنز بنائے۔14ویں اوور کی دوسری گیند محمد رضوان کے پیڈ پر جا لگی جس پر گراونڈ ایمپائر نے باولر کی اپیل پر آوٹ دیدیا لیکن بابراعظم اور محمد رضوان نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا ریویو میں بال نے سٹمپس کو ہٹ نہیں کیا جس کی وجہ سے ایمپائر کا فیصلہ واپس ہوا اور محمد رضوان کی وکٹ محفوظ رہی۔
بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے ایشان کشن کو باہر کرتے ہوئے شھبمن گل کو شامل کیا ہے ۔پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔بھارتی پلیئنگ الیون میں کپتان روہت شرما، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہردیک پانڈیا، رویندرجدیجا، شردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم میں عبداللہ شفیق، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں