وہ وقت جب خلیل الرحمن قمر کی معصوم بیٹی پٹرول پی کر چل بسی تھی، ڈرامہ نگار نے دکھ بھری کہانی سنادی

معروف پاکستانی ڈرامہ نگار اور شاعر خلیل الرحمن قمر نے اپنے اڑھائی سالہ بیٹی کے انتقال کی درد بھری کہانی سنا دی۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق خلیل الرحمن قمر نے گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے انتقال پر دھاڑیں مار مار کر روئے تھے۔ ان کی بیٹی کی عمر محض اڑھائی سال تھی، اس نے غلطی سے پٹرول پی لیا تھا۔ خلیل الرحمن قمر نے بتایا کہ وہ 13نومبر کابدترین اور تکلیف دہ دن تھا، جسے میں کبھی بھلا نہیں پاﺅں گا۔ میں اس وقت ایک بینک میں نوکری کرتا تھااور ہمارے پاس اس وقت گاڑی نہیں ہوتی تھی، ہمارے پاس موٹرسائیکلیں تھیں۔ ایک میں پٹرول ختم ہو گیا تھا تو دوسری سے نکال کر اس میں ڈال رہے تھے کہ اسی دوران دروازے پر دستک ہوئی۔ وہ بتاتے ہیں کہ دستک سن کر وہ پٹرول کی بوتل وہیں چھوڑ کر دروازے کی طرف چلےگئے۔ ان کی فیملی کے کچھ افراد اور بیٹی باہر سے سیر کرکے آئے تھے۔ بیٹی پیاسی تھی اور اس نے پٹرول پی لیا جو سٹیل کے ایک گلا س میں نکال کر رکھاتھا۔ بدقسمتی سے میں وہاں تاخیر سے پہنچا۔ مجھے آج تک وہاں موجود نہ ہونے کا صدمہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں