حماس پر گولیاں چلانے والا سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار

کراچی میں دوست نے دوست کو قتل کر دیا، قتل کی واردات کھارادر میں دولہا شاہ بخاری درگاہ کے قریب گزشتہ شب ہوئی، واردات کہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، مقتول اور قاتل دونوں آپس میں دوست اور انکا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں اسپائسی ویلا ہوٹل کے قریب گزشتہ شب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے حماس کے قتل کا مقدمہ کھارادر پولیس نے مقتول حماس کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا،ایف آئی آر کے مطابق ملزم سلمان پٹھان نے اپنے دوست حماس کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو حماس پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، واردات کے بعد ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگیا، ایس ایس پی سٹی امجد حیات کے مطابق مقتول حماس، ملزم سلمان کا ساتھی تھا،قاتل اور مقتول دونوں بلدیہ ٹاؤن میں قتل کی واردات میں ملوث تھے اور پولیس کو مطلوب تھے، سلمان کے ساتھ آنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے،سلمان لیاری گینگ وار استاد تاجو گروپ کا کمانڈر ہے،،،پولیس نے ملزم سلمان اور اسکے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں