اسلامی تعاون تنظیم نے غزہ اور گردونواح میں فوجی کشیدگی اور شہریوں کے لیے خطرہ بننے والے حالات پر غور کےلیے وزارتی سطح پر اوآئی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا فوری اور غیر معمولی اجلاس طلب کیا ہے۔سعودی عرب نے اجلاس اوآئی سی کے موجودہ سیشن کے سربراہ اور او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے طلب کیا ۔ او آئی سی غزہ اور اس کے نواح میں عسکری کارروائیوں اور بڑھتی کشیدگی کا جائزہ لے گی جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن رہی ہے۔
