Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

کپتان بابر اعظم نے بھارت سے شکست کی وجہ بتا دی

بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی شکست دے دی ہے. پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیم کی شکست کی وجہ مڈل آرڈر بلے بازروں کو قرار دیا ہے ، میچ کی اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو اچھا ہدف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی جس کی وجہ مڈل آرڈر کا پرفارم نہ کرنا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم نے اننگز کا آغاز بہترین انداز میں کیا تھا تاہم ابتدائی کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوگیا جس کی وجہ سے ٹیم 200 رنز بھی مکمل نہیں کرسکی ، انہوں نے کہا کہ اب ہمارے فوکس اس شکست کو بھولا کر اپنے آئندہ میچوں کو اچھا پرفارم کرنے پر ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

3 + fourteen =