الیکشن کمیشن نے شہریوں کے ووٹر لسٹ میں نام اور پتہ کےاندراج اور کوائف کی درستی کی آخری تاریخ 25 اکتوبر مقرر کردی ہے جس کے بعد ووٹر فہرستوں میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹ کے اندراج ،منتقلی ، درستگی اور اخراج کےلئے دی گئی مہلت میں صرف دس دن باقی رہ گئے ہیں کیونکہ اس حوالے سے مقررہ کردہ حتمی تاریخ25 اکتوبر ہے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی فہرستوں کو غیر منجمد کیا تھا اور شہریوں سے اپیل کی تھی کہ فہرستوں میں ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستی کروالی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔
