لاہور ہائیکورٹ نے زہر پینےکی اجازت مانگنے والے شہری کی درخواست خارج کر دی۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے زہر پینےکی اجازت مانگنے والے شہری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔فیصلے میں لکھا گیا کہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 284 کے تحت اگر کوئی شخص زہرکا استعمال کرے یا انسانی زندگی خطرے میں ڈالے تو اسے 6 ماہ تک قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔کہ عدالت ایسے کسی کام کی اجازت نہیں دے سکتی جو خطرناک بھی ہو اور قانون کے خلاف ہو ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کے تحت بھی کو ئی فرد اپنی زندگی کو نقصان نہیں پہنچاسکتا۔یادرہےکہ لاہور کے رہائشی ایک شہری نے زہر پینے کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کرتے ہوئےکہا تھا کہ وہ یہ تجربہ سب کے سامنے کرنا چاہتا ہے، اسے کچھ نہیں ہوگا، مجھے کوئی شہرت نہیں چاہیے۔
