عمرکوٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا اہتمام ، اسلامی ممالک تماشائی بنے بیٹھے ہیں: جماعت اسلامی

فلسطینیوں کےساتھ اظہار یکجہتی کے لیے الخدمت مرکز سے پریس کلب عمرکوٹ تک جماعت اسلامی نے ریلی نکالی جس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کاکہناتھاکہ پوری امت مسلمہ مظلوم فلسطینیوں کےساتھ کھڑی ہےمسجد اقصیٰ مسلمانوں کاقبلہ اول ہےاور ہمشیہ رہےگاپاکستان سمیت 56 اسلامی ممالک فوری طورپراسرائیل کےخلاف جہاد کا اعلان کریں ,افسوس ہے کہ ہمارے اسلامی سربراہان خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔پریس کلب کے باہر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کےرہنماخلیل احمد کھوکھر ،قربان علی گشکوری، سماجی رہنما عبدالغفار ناگوری، فقیر رسول بخش رحمدانی نے کہا کہ اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں پر دہشتگردی ،ظلم و بربریت جاری ہے ،امریکہ سمیت پورا مغرب اور یورپ اسرائیل کی پشت پناہی کررہے ہیں، غزہ کا محاصرہ ہے ،مصوم بچوں کا پانی بند ہے،سینکڑوں فلسطینی کو زخمی ہوچکے ہیں۔رہنمائوں کاکہناتھاکہ صہیونی افواج فلسطین کے مسلمانوں پر جو ظلم کررہی ہےوہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اب تک لاکھوں لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں