آئی سی سی ورلڈکپ کے 13ویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 285رنز کا ہدف دیدیا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، افغانستان نے اوپنرز نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور سکور میں اضافہ کیا، افغان کی پہلی وکٹ 114رنز پر گری جب ابراہیم زدران 28رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، افغانستان کی دوسرے وکٹ 122رنز پر گری جب رحمت شاہ 3رنز بنا کر پویلین لوٹے، افغانستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رحمان اللہ گرباز تھے جو 80رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی چوتھی وکٹ 152رنز پر گری جب عظمت اللہ عمر زئی 19بناکر لیونگ اسٹون کی گیند پر آؤٹ ہوئے، پانچویں وکٹ 174رنز پر گری ،حشمت اللہ شاہد ی 14رنز بناکر جوئے روٹ کی گیندپر آؤٹ ہوئے۔چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد نبی تھے جو9رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اسی طرح ساتویں وکٹ راشد خان کی گری، جنہوں نے 23رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل انگلینڈ نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،انگلش کپتان جوزبٹلر کا کہنا ہےکہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کوشش ہے اپنے کھیل میں بہتری لاتے رہیں،افغان کپتان کرکٹ ٹیم حشمت اللہ شاہدی نے کہاکہ ہم بھی ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنا چاہتے تھے،پچ بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے،300رنز اس پچ پر اچھا سکور ہوگا۔یاد رہے کہ انگلینڈ نے ایونٹ میں دو میچز کھیلے اور ایک میں کامیابی حاصل کی،افغانستان نے بھی ٹورنامنٹ میں اب تک دو میچز کھیلے اور دونوں میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
