(ن) لیگ کو مینار پاکستا ن پر 21اکتوبر کو جلسے کی اجازت مل گئی

پاکستان مسلم لیگ (ن)کو مینار پاکستان پر 21اکتوبر کو جلسے کی اجازت مل گئی۔نجی ٹی وی چینل” کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے (ن) لیگ کو جلسے کیلئے این او سی جاری کر دیاگیا،(ن) لیگ سٹیج کی سیکیورٹی اور خواتین کیلئے مناسب بندوبست کی ذمہ دار ہوگی،(ن) لیگ انتظامیہ پولیس اور ٹریفک پلان کیلئے فوکل پرسن تعینات کرے گی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مینار پاکستان کے اطراف ٹینٹ لگائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں