گوجرانوالہ میں اوباش نوجوانوں کا فلسطینی شہریوں پر تشدد

گوجرانوالہ میں اوباش نوجوانوں نے دو فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، دونوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونیوالی دونوں فلسطینی خلدون اور عبدالکریم گوجرانوالا میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہیں جنہوں نے رہائش کیلئے فلیٹ کرائے پر لے رکھا ہے ،غیر ملکی طلبہ کے ساتھ والے فلیٹ میں ان کی ہم وطن طالبات بھی رہتی ہیں اور ملزمان طالبات کو تنگ کرتے تھے۔ فلسطینی طلبہ کے طالبات سے چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر جھگڑا کیا ، اوباش لڑکوں نے غیر ملکی طلبہ پر حملہ کیا اور ان تیز دھار آلے سے زخمی کردیا ، 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی کرلی گئی ہے جنہیں جلد گرفتار کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں