راولپنڈی:ہولی فیملی ہسپتال سے اغواء کی گئی نومولود چند گھنٹوں میں بازیاب

تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےہولی فیملی ہسپتال سے اغواء کی گئی نومولود کو چند گھنٹوں میں بازیاب کرلیا جبکہ خاتون سمیت دونوں اغواء کار گرفتارکرلیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان صائمہ اور بابر بہانے سے شیر خوار بچی کو لے گئے تھے،واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور بچی کی بازیابی کا حکم دیا تھا، ایس ڈی پی او نیوٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں، پولیس ٹیموں نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے چند گھنٹوں میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، نومولود بچی نیوٹاؤن پولیس نے ہسپتال میں فیملی کے حوالے کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں