کسٹمز کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی،ملزم فیصل سلیم کی 39آئی فونز سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔تفصیلات کےمطابق ملزم فیصل سلیم دبئی سے 39آئی فونز سمگلنگ کرکے لایاتھا ۔ آئی فونز کی مالیت تین کروڑ ستر لاکھ روپے ہے ۔ایئرپورٹ پر موجود کسٹم کی ٹیم نے تلاشی کے بعد 39 آئی فونز پکڑے۔ملزم معذوری کا دھوکہ دیتےہوئے وہیل چئیر پر بیٹھ کر گرین چینل کا استعمال کرتے ہوئے لاؤنج سے باہرآیا۔ کسمٹز حکام کاکہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
