ملک کے بیشتر علاقوں میں منگل تک تیز موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے واننگ جاری کی ہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث مری،گلیات کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ خطرہ ظاہر کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری اورمیدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے اس دوران مختلف مقامات میں موسلادھار بارش کی توقع کی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے منگل تک تیز موسلادھار بارش کا امکان ہے،اس دوران بیشترپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی موجود ہیں ۔
