جاپان نے افغانستان میں نیا سفیر تعینات کر دیا۔تاکویوشی کورومایا(Takuyoshi Kurumaya )کو باضابطہ طور پر افغانستان میں جاپان کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے، افغانستان کےعبوری وزیرخارجہ امیر خان متقی سے نئے جاپانی سفیر کا تعارف پیشرو تاکاشی اوکاڈا نے کرایا، جنہوں نے افغانستان میں جاپان کے سفیر کی حیثیت سے اپنی مدت مکمل کر لی ہے.الوداعی ملاقات کے دوران اوکاڈا نے افغانستان میں مثبت پیش رفت اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور ملک میں موجودہ مسائل کے حل میں مدد کے لیے دنیا کے ساتھ ایک نتیجہ خیز تعلقات کی امید ظاہر کی۔مولوی امیر خان متقی نے اپنے مشن کو کامیابی سے مکمل کرنے پر اوکاڈا کی تعریف کی اور کابل میں ان کے نئے کردار کے لیے کورومایا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نئے جاپانی سفیر نے ٹوکیو اور کابل کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کا عہد کیا۔
