عاطف اسلم نے منایا اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کی سالگرہ کا جشن ، ویڈیو دیکھیں

معروف گلوکار و اداکارعاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کی سالگرہ کا جشن منایا ۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گلوکار کی اہلیہ کی سالگرہ کی تقریب سے چند تصاویر اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں۔ ویڈیو میں عاطف اسلم اہلیہ کے ہمراہ ان کی سالگرہ کا کیک کاٹتے اور مبارک باد دیتے نظر آرہے ہیں۔ سالگرہ کی شاندار تقریب کا اہتمام نجی ریسٹورنٹ میں کیا گیا تھا جس میں سارہ کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ سارہ نے اپنی سالگرہ پر ’سی گرین‘ رنگ کا جوڑا پہنا اور عاطف اسلم نے ان کے کپڑوں سے میچنگ شرٹ پہن رکھی تھی،تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سارہ کو سالگرہ کی مبارک باد کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں ۔یاد رہے کہ عطف اسلم اور سارہ 2013ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے 3 بچے، 2 بیٹے اور 1 بیٹی ہے۔

https://www.instagram.com/p/Cya1TWusbuz/?igshid=NTc4MTIwNjQ2YQ==

اپنا تبصرہ بھیجیں