حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے گیس مہنگی کرنے کی تیاری کر لی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایک طرف پٹرول سستا کر کے عوام کو ریلیف تو دوسری جانب حکومت گیس کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر کے مہنگائی میں پسے عوام پر نیا بم گرانے کی خواہاں ہے۔حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر گیس 100 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کیلئے سمری تیار کر لی گئی ہے، ای سی سی سے حتمی منظوری کے بعد یکم اکتوبر سے فیصلے کا اطلاق ہوگا۔
