امریکی ریاست جارجیا میں ایک شخص کو 55 میل فی گھنٹہ کی بجائے 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر 14 لاکھ ڈالرز (11 کروڑ 65 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) جرمانہ ہوگیا۔ جارجیا کے شہر Savannah کے رہائشی کونر کاٹو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جرمانے کی رقم دیکھ کر انہوں نے عدالت کا رخ کیا تاکہ معلوم ہوسکے کہ اتنی رقم کا ٹکٹ غلطی سے تو نہیں بھیج دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ‘مجھے فون پر ایک خاتون نے کہا کہ تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر 14 لاکھ ڈالرز جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے، میں نے کہا کہ یہ شاید ٹائپنگ کی غلطی ہے، جس پر خاتون نے کہا کہ نہیں آپ کو ٹکٹ میں درج رقم ادا کرنا ہوگی یا 21 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونا ہوگا’۔حکام کے مطابق یہ سافٹ وئیر زیادہ سے زیادہ ممکنہ جرمانے کو ٹکٹ پر درج کر دیتا ہے جس کے بعد عدالت کی جانب سے حتمی رقم کا تعین کیا جاتا ہے۔
