پی ایم ایم اے ایف اور ایس اے گارڈنز کے زیر اہتمام تیسری سالانہ مکسڈ مارشل آرٹس نیشنل چیمپئن شپ (این ایف ٹی تھری )کے، پنجاب کے ٹرائلز 15 اکتوبر2023 کو نشتر ہال پنجاب سپورٹس پورڈ قدافی سٹیڈیم لاہور میں منعقدکئے گئے ۔ اس ایونٹ میں پنجاب بھر سے 26 سے زائد کلبوں کےمختلف ویٹ کیٹیگریز کے 150 میل اور فی میل کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اس ایونٹ میں مہمان خصوصی پریزیڈنٹ پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن بابر راجہ اور جنرل سیکرٹری پی ایم ایم اے ایف شفیق الرحمن کٹھانہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر بابر راجہ کا کہنا تھا.کہ ابھی پنجاب سے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے گئے اس کے بعد پورے پاکستان سے کھلاڑیوں کے درمیان نیشنل فائٹنگ ٹورنامنٹ سیزن 3 کے کوارٹر فائنلز ،سیمی فائنلز اور فائنلز کروائے جائیں گے .میں ایس اے گارڈنز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان بھر کے کھلاڑیوں کو ایسا پلیٹ فارم دیا جو ابھی تک کوئی نہ دے سکا . ۔ایونٹ پر آئے ہوئے تماشائیوں نے فائٹس دیکھ کر خوب انجوائے کیا اور کھلاڑیوں کو سراہا
18 اکتوبر 2023 کو تیسری سالانہ مکسڈ مارشل آرٹس نیشنل چیمپئن شپ (این ایف ٹی تھری )کے گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے جائیں گے۔
