انسدادِ دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور حملے میں نامزد رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد ،اعجاز چودھری سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چودھری سمیت دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر تھانہ گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments