چشتیاں:محلہ تاج پورہ میں نامعلوم ملزمان نےتیزدھار آلےسےمیاں بیوی کوقتل کردیا۔میاں بیوی کی شناخت ماسٹر فتح محمد اورعشرت بانو کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس افسران کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے میاں اور بیوی کی لاشیں تین چارروزپرانی ہیں۔ملزمان دونوں میاں اور بیوی کو تیزدھارآلے سے قتل کرنےبعد فرار ہو گیا۔مقتولین کے ہاں اولاد نا تھی اوروہ گھر میں اکیلے ہی رہتے تھے ۔مقتول فتح محمد اسکول ٹیچراور اسکی بیوی بیوٹی پالر کا کام کرتی تھی۔تھانہ سٹی اے پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر دوہرے قتل کی تحقیقات شروع کردی.
