قصور: بلھے شاہ اسپتال میں مریضوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک ہو رہا ہے ۔ اسپتال میں مخصوص ڈاکٹرز مریضوں کو دربدر ہونے پر مجبور کر رہے ہیں ۔ ذاتی عزائم کی وجہ سے چند ڈاکٹروں نے تمام عملہ کو یرغمال بنا رکھا ہے. اسپتال میں بچے چوری میں ملوث گروہ کو بے نقاب کیا ہے۔ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق کا کہنا ہے کہ اسپتال میں دوائی چوری کرنے والے افراد و عملہ کو پکڑنا میرا قصور ہے۔ گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لینے والے عملے کو ہم نے پکڑاہے۔ سعودی عرب میں بیٹھے افراد اسپتال سے تنخواہیں لے رہے تھے۔ ڈائیلسز یونٹ میں پیسے لیکر کام کیا جاتا تھا ان کو باہر کیا ہے۔ سکریپ ، اے سی و دیگر پارٹس چوری کرنے والے عملے کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں ۔ چار ماہ میں اسپتال میں کام نہ کرنے والے ڈاکٹر و عملہ کو خدمت پر معمور کیاہے۔ایم ایس اسپتال کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن چند ڈاکٹروں کی وجہ سے ہڑتال ختم کریں ہم آپس میں ملکر کام کرنے کو تیار ہیں۔ اسپتال میں ڈاکٹر صرف دو گھنٹے کے لئے آتے تھے، پرائیویٹ اسپتال میں گورنمنٹ اوقات میں آپریشن کرتے تھے ۔ ڈاکٹر و عملہ کے خلاف پیدا ایکٹ کی انکوائریاں اور وارننگ لیٹر ہڑتال کی اصل وجہ ہے۔ کنسلٹنٹ اور اسپیشلسٹ ڈاکٹر اسپتال آتے ہی نہیں ، نہ ہی کبھی کام کیا اس لئے ہڑتال پر گئے۔ ڈاکٹر کے اندر موجود مافیا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو بھی بدنام کر رہے ہیں ۔ ایکسرے، الٹراساؤنڈ مافیا نے بھی اسپتال کی ہر چیز کو فروخت کیاہے۔ ڈوئزیز میٹر کے بغیر ایکسرے نہیں ہوتا مگر یہ ڈاکٹر و ٹیکنش بغیر اس میٹر کے کام کرتے تھے جو اب نہیں ہوتے ۔ 40 لاکھ آبادی کے اسپتال میں مصنوعی قلت عملہ و آلات کی پیدا کر کے ہڑتال کا جواز بنانا ڈاکٹروں کی ناکامی ہے۔ سرجن مافیا ڈاکٹروں میں سے چند نے میرے آنے سے پہلے کوئی آپریشن نہیں کیا ہے۔ جنوری میں 12 سرجن نے 106 آپریشن کئے،ارتھوپیڈک نے 48 آپریشن کر کے ہم پر احسان کیا اور پرائیویٹ روز کے کئی کرتے ہیں ۔ جنوری 2023 گائنی میں 172 آپریشن ہوئے جو لمحہ فکریہ ہے ۔ میرے چار ماہ کے دور میں تمام آپریشن کی ماہانہ تعداد میں کئی سو گناہ اضافہ ہوا۔ گائنی میں ایک ماہ کے اندر میں نے 338 آپریشن ڈاکٹر سے کروائے جو آج تک نہیں ہوئے. سرجری کے اگست میں ہم نے 336 آپریشن کروائے کو انہیں ڈاکٹروں نے کئے جو کام ہی نہیں کرتے تھے۔ اگر ہماری مشینیں خراب ہیں اور بے ہوشی کے ڈاکٹر نہیں ہیں تو یہ آپریشن کیسے ہو گئے۔
سرکاری اسپتال کی مشینوں کو یہ ڈاکٹر ہی جان بوجھ کر خراب کر رہے ہیں ۔ اسپتال کی تمام مشینیں ٹھیک تھیں مشینیں مرمت بھی کروائی تھیں۔ ایم ایس اسپتال
